رہنما اصول
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - دستور العمل، قانون، قاعدہ، ہدایت نامہ، لائحہ عمل۔ "ہر پانچ سال بعد. مناسب ہدایات اور رہنما اصول مرتب کیے جائیں۔" ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٠٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رہنما' کے ساتھ عربی اسم 'اصل' کی جمع 'اصول' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دستور العمل، قانون، قاعدہ، ہدایت نامہ، لائحہ عمل۔ "ہر پانچ سال بعد. مناسب ہدایات اور رہنما اصول مرتب کیے جائیں۔" ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٠٣ )
جنس: مذکر